ETV Bharat / international

جرمنی میں سیلاب سے تباہی، 6 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

سیلاب زدہ علاقے میں متعدد افراد مکانات کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ کئی مکانات کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

Deadly flooding leaves trail of damage in Germany

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 9:54 PM IST

مغربی جرمنی میں سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے اور اس کے سبب کم از کم چھ مکانات منہدم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی پولیس نے بتایا کہ دریائے احر میں سیلاب کے باعث بون کے جنوبی علاقے اہروائلر کے گرد و نواح میں چار افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہیں اور کئی مکانات منہدم ہوگئے۔

جرمنی میں سیلاب سے تباہی، 6 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

انہوں نے کہا کہ علاقے میں تقریباً 50 افراد مکانات کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ مزید کئی مکانات کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ’بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں فائر بریگیڈ اور امدادی رضاکار کو تعینات کیا گیا ہے، ہمارے پاس ابھی تک واضح اطلاعات نہیں ہیں کیونکہ امدادی اقدامات جاری ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ بون کے شمال مشرق میں واقع ساورلینڈ کے علاقے میں دو فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے ہیں۔

فائر فائٹر میں سے ایک سیلاب میں ڈوب گیا جبکہ دوسرا امدادی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔ خطے میں ریل اور سڑک کی آمدورفت کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور ایک اہم تجارتی جہاز رانی بند کردی گئی ہے۔

جرمن محکمہ موسمیات کے مطابق جرمن جہاز رانی کے اوپری حصوں، جنوب مغربی جرمنی میں مزید تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

علاقائی عہدیدار جورجین فوہلیئر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ممکن ہو تو اپنے گھروں کی بالائی منزل پر چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال بہت سنگین ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.