ڈوئچے ویلے میڈیا کے مطابق اسپین کے وزیر سیاحت ریئیس مروتو نے پیر کو کہا کہ حکومت غیر ملکی سیاحوں کو جولائی سے ملک میں چھٹیوں کی بکنگ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے کیونکہ تب تک 14 دن کا لازمی قرنطینہ ہٹا دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کا اسٹاک مارکٹ میں بھی اثر ہوا اور ’میليا ہوٹل‘ نے ابتدائی کاروبار میں 14 فیصد کا اضافہ درج کیا۔
اسپین کورونا وائرس سے متاثر ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 235،772 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً 28،700 متاثرین کی جان جا چکی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے کئی مراحل میں لاک ڈاؤن کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وبا کو کنٹرول کرنے میں ان کی پیش رفت کی بنیاد پر ہر علاقے میں طے کیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ اسپین کے لئے سیاحت کافی اہم ہے کیونکہ اسپین سیاحوں کا دوسرا سب سے پسندیدہ ملک ہے اور یہاں ہر سال تقریبا آٹھ کروڑ سیاحوں آتے ہیں۔