ETV Bharat / international

Covid Restrictions in UK: برطانیہ میں کورونا کی تمام لازمی پابندیاں ختم

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 9:37 PM IST

برطانیہ میں ماسک پہننا، ویکسین سرٹیفکیٹ اور گھر سے کام کرنے کے قوانین کو ختم Covid restrictions lifted in UK دیا گیا ہے جب کہ ملک میں یومیہ انفیکشن کے 1,02,292 معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Covid restrictions lifted in UK
برطانیہ میں کووڈ پابندیاں ختم

برطانیہ میں کورونا Covid in UK سے متعلق احکامات جیسے ماسک پہننا، ویکسین سرٹیفکیٹ اور گھر سے کام کرنے کے قوانین کو ہٹا Covid restrictions lifted in UK دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے اپنے پلان بی کی تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں، جو اومیکرون انفیکشن کی متوقع لہر سے پہلے لگائی گئی تھیں۔

صحت اور سماجی نگہداشت کے سیکرٹری ساجد جاوید نے کہا کہ ٹیکہ کاری پروگرام کی کامیابی اور کورونا کے مریضوں کے علاج کی سمجھ ہمیں ملک میں مزید آزادی کو بحال کرتے ہوئے احتیاط سے پلان اے پر واپس آنے کی اجازت دیتی ہے۔

کورونا پابندیوں میں نرمی کے باوجود دکانداروں اور مسافروں کو بعض معاملات میں ماسک پہننے کی تاکید کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Boris Johnson faces calls to resign: برطانوی وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنےکا مطالبہ

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہمارے بوسٹر رول آؤٹ کی کامیابی، این ایچ ایس کی محنت اور حیرت انگیز عوامی ردعمل کا مطلب ہے کہ آج برطانیہ میں پلان بی کے اقدامات ختم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وبا ختم نہیں ہوئی ہے۔ سب کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک خود کو ویکسین نہیں لگائی ہے۔

دی گارڈین کے مطابق یہاں یہ قدم ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب ملک میں روزانہ 1,02,292 انفیکشن کے معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں، حالانکہ اس میں ہفتہ وار کمی آ رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.