ETV Bharat / international

Covid Death in Germany: جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

متعدی بیماریوں پر نگاہ رکھنے والے جرمن ادارے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں اس وبا سے ہلاکتوں (Covid Death) کی تعداد 351 رہی۔ جس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے اب تک جرمنی میں مجوعی ہلاکتوں (Covid Death in Germany) کی تعداد ایک لاکھ ایک سو انیس ہوگئی ہے۔

covid death in germany toll passes 100,000
جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 7:08 PM IST

جرمنی، کورونا وائرس سے لڑنے والے بہت سے یورپی ممالک میں سے ایک ہے اور اس ملک میں روزانہ انفیکشن کا نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں اب تک جرمنی اس وبا سے بہتر انداز سے نمٹتا رہا ہے تاہم حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک (Covid Death in Germany) ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے یہ جانکاری دی ہے۔

ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس بیماری سے 351 افراد کی موت کے بعد یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 119 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 75,961 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 55 لاکھ 73 ہزار 756 ہوگئی ہے۔

ملک میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں ایک دن میں 65 ہزار کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی کو بھی اس وقت کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور ملک میں ریکارڈ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

صحت کا بڑھتا ہوا بحران نئی مخلوط حکومت کے لیے ایک فوری چیلنج ہے جو اگلے ماہ انجیلا مرکل کی کابینہ سے اقتدار سنبھالنے والی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک جائزے کے مطابق، گزشتہ ہفتے یورپ میں کورونا سے متعلق 25 لاکھ سے زیادہ کیسز اور تقریباً 30,000 اموات ریکارڈ کی گئیں، جس سے یہ خطہ اس وقت وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.