ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا کا قہر، 2000 سے زیادہ لوگوں کی موت - اٹلی میں کورونا

اٹلی میں خطرناک کورونا وائرس کی کوئی روک تھام کے لیے کارگر اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں اور اس وائرس کی زد میں اب تک 27980 افراد آچکے ہیں جبکہ 2158 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا کا قہر
اٹلی میں کورونا کا قہر
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 10:07 AM IST

شہری دفاعی محکمے کی صدر اینجیلو بیرلو نے پیر کو بتایا کہ اب تک 23073 لوگ اس وائرس کے زد میں آ چکے ہیں اور تقریباً 2749 مریض تندرست ہو گئے ہیں جبکہ 2158 لوگوں کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد موت ہو گئی ہے۔ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اٹلی میں کورونا کا قہر
اٹلی میں کورونا کا قہر

اٹلی میں اتوار تک 20603 لوگ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس (كووڈ 19) کے قہر سے لڑنے کے لئے چین ماہر ڈاکٹر کی ایک ٹیم سمیت اٹلی کی مدد کی مدد کے واسطے طبی مصنوعات کی فراہمی بھی کرے گا۔ چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اٹلی کی مدد کرنے کے لئے مستقبل میں چین ڈاکٹروں کی ایک اور ٹیم نیز ضروری طبی ادویات کی فراہمی اور انسانی مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ چین کے ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 110 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا اعلان کیا ہے۔

چین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3213 ہو گئی اور 80860 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا کی زد میں آنے سے ابھی تک 2158 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.