برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کمزور پڑنا شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اموات میں 16 فیصد کمی آئی ہے، اپریل میں روزانہ اموات ایک ہزار تک تھیں، وائرس کے شدید حملوں کے ابتدائی مہینوں میں یومیہ کیسز چھ ہزار تک تھے، جو اب کم ہو کر ساڑھے چھ سو تک آگئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے کل 154 تازہ اموات ہوئیں، کورونا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 81 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 653 لوگ کورونا وائرس کی زد میں آئے جو گزشتہ تین ماہ میں ایک دن کے دوران سب سے کم تعداد ہے۔
امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا مریض سب سے زیادہ ہیں، بلکہ ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک سے سب سے زیادہ یہاں ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے کل تک 1 لاکھ 23 ہزار 476 لوگ ہلاک ہو چکے تھے، برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد کل تک 11 لاکھ 51 ہزار 479 تک جا پہنچی تھی جبکہ یہ وائرس 52 ہزار 771 زندگیاں نگل چکا ہے۔