ETV Bharat / international

کورونا وائرس: روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو ہزار مثبت معاملات

امریکہ اور برازیل کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد روس میں ہیں، یہاں اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس: روس میں گزشتہ 24گھنٹوں میں نو ہزار مثبت معاملات

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:25 PM IST

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 8987 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس مہلک وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 511423 ہوگئی ہے۔ روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعہ کو یہ اطلا ع دی۔

سینٹر کے مطابق ملک کے 85 علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 8987 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 3216 یعنی 35.8 فیصد مریضوں میں وائرس کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔

روس میں اب تک اس بیماری سے 6715 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور برازیل کے بعد سب سے زیادہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد روس میں موجود ہے، امریکہ میں بیس لاکھ جبکہ برازیل میں اب تک آٹھ لاک افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

پوری دنیا میں مجموعی طور 76 لاکھ سے زائد افراد اب تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں سَوا چار لاکھ کے قریب افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.