ETV Bharat / international

کورونا کا قہر جاری: دنیا بھر میں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ نئے کیسز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ میں شدت آرہی ہے اور دنیا بھر میں جمعرات کو نئے ڈیڑھ لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے نصف سے زیادہ امریکہ میں تھے۔

1.5 million new cases of corona a day worldwide
دنیا بھر میں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ نئے کیسز
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 12:29 PM IST

ڈبلیو ایچ او کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ویڈیو بریفنگ کے دوران ڈائرکٹر جنرل ٹیڈرس نے بتایا کہ اس وقت دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں ہے۔ کورونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ اب بھی جان لیوا ہے۔

1.5 million new cases of corona a day worldwide
عالمی ادارہ صحت

ڈاکٹر ٹیڈرس کا کہنا تھا کہ نئے کیسز کی زیادہ تعداد امریکہ میں سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے سماجی فاصلہ (سوشل ڈسٹنسنگ) اور انتہائی الرٹ رہنے پر زور دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 4 لاکھ 62 ہزار 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.