ETV Bharat / international

برطانیہ: کورونا وبا سے24 گھنٹوں میں 1564 اموات - اردو نیوز تلنگانہ

برطانیہ میں عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران اس وبا کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ 1564 افراد ہلاک ہوئےہیں۔

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 10:58 AM IST

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں بدھ کے روز تک کورونا کے قہر سے 84،767 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں اس قبل 8 جنوری کو ایک ہی دن میں 1325 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 47،525 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 32،11،576 ہوگئی ہے۔

ملک کے دارالحکومت لندن میں بھی اس دوران 202 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور لندن کے میئر صادق خان نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت میں کورونا سے دس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بدھ کے روز انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ بھرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروس کی حالت بہت خراب ہے اور طبی اہلکار بہت دباؤ میں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کر کرنے کے لئے ایک بار پھر اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ دو مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.