فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے 127افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 923 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ملک میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5423 ہو گئی ہے۔
فرانس کے صحت کے حکام کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو 91 افراد کی کورونا وائرس سے موت کے بعد ملک میں کل 127 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
فرانس کی حکومت نے اس سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت ملک میں جزوی لاک ڈاؤن اعلان کیا ہوا ہے۔ تمام غیر ضروری عوامی مقامات، خاص طور پر کیفے، دکانوں، ریسٹورنٹس ، ڈسکو کو اگلے حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔ صرف راشن، ادویات ، پٹرول پمپوں اور تمباکو کی دکانوں کو عوام کے لئے کھولنے کی اجازت ہے۔
اس منصوبہ کے تحت کنڈر گارٹن، اسکول اور یونیورسٹی کو اگلے احکامات تک کے لئے بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔