عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11ہزار591 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے ایک لاکھ ایک ہزار 739ہوگئی ہے۔
اٹلی کے سویلین سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 812 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی میں اتوار کے مقابلے میں پیر کو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر 27 ہزار 795 لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں3981 لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
شہری دفاع کے محکمہ کے سربراہا ینجیلو بورےلی کے مطابق پیر کو اٹلی میں کورونا وائرس کے چار ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار سات سو انتالیس ہو گئی ہے۔
ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 14ہزار 620 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ خیال ر ہے اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔