ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز - اردو خبر

دنیا بھر میں کورونا وائرس متارین میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک شدگان میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 12:51 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور پیر کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز
متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز

پوری دنیا میں کورونا وائرس وبا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک 90،38،807 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور دنیا بھر میں 4،69،604 افراد کی اس وبا کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے ۔

متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز

کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.