ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے اس ملک میں جاری کورونا وائرس کیسز اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔
وزیر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایک دن میں 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد 4825 ہوگئی ہے۔
ان کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42032 ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک یہاں 2674203 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
کوکا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 947 مریض صحت مند ہونے کے ساتھ ہی کل 152364 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں کورونا کا پہلا معاملہ 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔