یوروپی ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اسقاط حمل سے متعلق اعلی عدالت کی جانب سے پابندی کے فیصلے کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرہ کر رہی خواتین پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔
وارسا کے میئر نے احتجاج کر رہی خواتین کے خلاف پولیس کے اس رویئے کی شدید تنقید کی۔
اب تک بڑے پیمانے پر احتجاج نے حکومت کو اس فیصلے کو نافذ کرنے سے روک دیا ہے۔
وارسا کے میئر نے پولش پولیس کی تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ' خواتین کے خلاف آنسو گیس؟ واقعی، پولش پولیس؟