ETV Bharat / international

امریکہ میں ایک بار پھر بنے گی ٹرمپ کی حکومت، سابق صدر مکمل اکثریت کے ساتھ کامیاب

امریکہ میں صدارتی انتخاب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مکمل اکثریت سے ساتھ کامیاب ہو گئے ہیں۔ US Election Results

امریکہ میں ٹرمپ اور ہیرس کے بیچ سخت مقابلہ
امریکہ میں ٹرمپ اور ہیرس کے بیچ سخت مقابلہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 30 seconds ago

واشنگٹن: فاکس نیوز کے مطابق امریکی تاریخ کے اہم ترین صدارتی انتخاب کے نتائج میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں۔ نائب صدر کملا ہیرس مقابلے میں ٹرمپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 538 میں سے ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے جب کہ ان کی حریف ہیرس 226 الیکٹورل ووٹوں پر سمٹ گئیں۔

وہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت ان کے حامیوں کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں ٹرمپ کے گھر کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔ امریکہ کے مقامی وقف کے مطابق آج رات ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کرنے والے ہیں اور ان کی تقریر سننے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگنا شروع ہو گیا ہے۔ پام بیچ کنونشن سینٹر میں جہاں سابق صدر ممکنہ طور پر خطاب کریں گے وہاں ان کے حامی بڑی تعداد میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

کملا ہیرس کا خطاب کا کوئی منصوبہ نہیں

وہیں وائٹ ہاؤس سے واقف شخص کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس آج رات عوام سے خطاب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ اے پی نیوز ایجنسی نے یہ جانکاری وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعہ کے حوالے سے جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

ایلون مسک کا امیدوں بھرا ٹویٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بڑے حامی ایلون مسک نے بدھ کے روز انتخابی نتائج کے تخمینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ کیا۔ مسک نے لکھا کہ "امریکہ معماروں کی قوم ہے جلد ہی، آپ تعمیر کرنے کے لیے آزاد ہوں گے"۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے جانکاری دی تھی کہ ٹیکساس اور اوہائیو سمیت 22 ریاستوں میں ٹرمپ جیت رہے ہیں۔ اندازے الجھ رہے ہیں۔ ہیرس اب تک 10 ریاستوں پر قبضہ کر چکی ہیں جن میں کیلیفورنیا اور نیویارک کے ساتھ ساتھ امریکی دارالحکومت واشنگٹن بھی شامل ہیں۔ اسی بیچ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کیرولائنا میں بھی جیت گئے ہیں جس سے کملا ہیرس کے لیے آگے کا راستہ تنگ ہوگیا ہے۔ اب تک ہوئی گنتی میں ٹرمپ کو 211 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں اور ہیرس کو 153 پر چل رہی ہیں۔ جیت کے لیے جادوئی نمبر 270 ہے۔ امریکی میڈیا کے تخمینے کے مطابق امیدوار کی جیتی ہوئی ریاستوں اور الیکٹورل ووٹوں کی متعلقہ تعداد کی فہرست درج ذیل ہے۔

ہیریس (153): کیلیفورنیا (54) کولوراڈو (10) ڈیلاویئر (3) ڈسٹرکٹ آف کولمبیا (3) الینوائے (19) میری لینڈ (10) میساچوسٹس (11) نیویارک (28) اوریگون (8) رہوڈ آئی لینڈ (4) ورمونٹ (3) وغیرہ

ٹرمپ (216): الاباما (9) آرکنساس (6) فلوریڈا (30) ایڈاہو (4) انڈیانا (11) آئیووا (6) کنساس (6) کینٹکی (8) لوزیانا (8) مسیسیپی (6) مسوری (10) مونٹانا (4) نارتھ ڈکوٹا (3) اوہائیو (17) اوکلاہوما (7) ساؤتھ کیرولائنا (9) ساؤتھ ڈکوٹا (3) ٹینیسی (11) ٹیکساس (40) یوٹاہ (6) ویسٹ ورجینیا (4) وائیومنگ (3)۔ (بحولہ اے ایف پی) وغیرہ

ٹرمپ نے ابتدائی رجحانات میں آگے

امریکی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سی این ایس کے ابتدائی تخمینوں میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا، ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا میں جیتتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایگزٹ پولز نے پیشن گوئی کی ہے کہ کملا ہیرس میساچوسٹس، کولمبیا اور میری لینڈ میں جیت سکتی ہیں۔ جیت کے لیے ہیرس اور ٹرمپ دونوں کو 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

ٹرمپ کی 15 ریاستوں میں جیت، کملا ہیرس کا سات ریاستوں پر قبضہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے جیسے ووٹوں کی گنتی آگے بڑھی ہے، نتائج بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹرمپ نے 15 ریاستوں کے نتائج میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ ان کی حریف کملا ہیرس نے سات ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہیرس واشنگٹن ڈی سی میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکہ میں صدارتی انتخابات کو کس طرح سمجھا جا سکتا ہے؟

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ، خواتین اور اقلیتوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

Last Updated : 30 seconds ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.