پولیس نے مختلف مقامات سے 28 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق تقریبا 200 نقاب پوش افراد نے پولیس افسروں پر پتھر، بوتلیں اور پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے۔ عوامی مقامات پر پٹرول بم پھینک رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
پولیس نے اس دوران 12 افراد کو گرفتار کیا۔اتھنز میں ایک رہایشی عمارت کی چھت پر جانے کی کوشش میں چھ مسلح افراد جو کہ پٹرول بم پھینک کی کوشش کر رہے تھے،پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔پیٹراس شہر میں ایک مارچ کے بعد مظاہرین نے پولیس افسران پر پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے۔ جس کے بعد پولیس نے 10 فسادیوں کو گرفتار کر لیا۔
تھیسالونیکی میں شرپسندوں نے دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واضح ر ہے کہ سنہ 1973 میں ایتھنز کی نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبا نے حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے تختہ پلٹ دیا تھا۔