یوکرین میں پھنسے ہوئے بھارتی طلباء اور پیشہ ور افراد کو واپس لانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، شہری ہوابازی کی وزارت نے جمعرات کو یوکرین اور بھارت کے درمیان پروازوں اور نشستوں کی تعداد پر سے پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ No Restriction on flights between India-Ukraine
کورونا وبا کی وجہ سے بھارت نے کئی ممالک کے ساتھ فضائی ببل معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان محدود تعداد میں طیارے پرواز کر سکتے ہیں۔ان طیاروں میں نشستوں کی تعداد بھی محدود ہے۔
بھارت نے یہ معاہدہ یوکرین کے ساتھ بھی کیا ہے، لیکن روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی Russia Ukraine Tension کے پیش نظر یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب طیاروں کے علاوہ چارٹرڈ طیارے بھی دونوں ممالک کے درمیان اڑ سکتے ہیں۔
وزارت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے بھارت اور یوکرین کے درمیان ہوائی ببل معاہدے میں طیاروں کی تعداد اور نشستوں پر عائد پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ بھارتی فضائی کمپنیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے طیاروں کی تعداد میں اضافہ کریں۔
یوکرین کے بحران کے پیش نظر مرکزی حکومت نے وہاں رہنے والے بھارتیوں کو گھر واپس آنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔
اس کے بعد یوکرین میں رہنے والے بھارتی طلباء نے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی آسمان چھوتی قیمت اور طیاروں کی محدود تعداد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
وہیں بھارت کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف سے واپس آنے والے لوگوں بالخصوص طلبہ کی مدد کے لیے کیف اور دہلی میں ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: India on Ukraine Tensions: بھارت کی روس یوکرین کشیدگی کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل
کیف میں واقع بھارتی سفارت خانے میں یوکرین سے اڑان بھرنے والی فضائی سروسز سے متعلق معلومات کے لیے کافی زیادہ بھارتی شہریوں اور طلباء کے فون کال اور پیغامات آرہے ہیں۔
سفارت خانے نے بدھ کو کہا کہ وہ یوکرین بین الاقوامی ایئر لائنز اور ایئر انڈیا سمیت متعدد پروازوں کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایمبیسی نے فوری اور ہنگامی خدمات سے متعلق معلومات کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر اور ای میل آئی ڈی جاری کیا ہے۔Helpline number for Indians stranded in Ukraine
24x7 ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر یہ ہیں۔
+380 99730483
+380 99730428
ای میل آئی ڈی:
consl.kyiv@mea.gov.in
کیف میں بھارتی سفارت خانے نے درج ذیل نمبر اور ای میل آئی ڈی جاری کیا ہے۔
+380 99730483
+380 99730428
ای میل آئی ڈی:
consl.kyiv@mea.gov.in
نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے جو کنٹرول روم قائم کئے ہیں، اس کا ہیلپ لائن نمبر اور ای میل درج ذیل ہے:
ٹول فری : 1800118797
فون:
+91 11 23012113
+91 11 23014104
+91 11 23017905
فیکس:
+91 11 23088124
ای میل آئی ڈی
situationroom@mea.gov.in
یوکرین میں سفارت خانے نے طلباء سے نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے اورانہوں نے جلد از جلد بھارت کے سفرکے لیے دستیاب اور آسان فلائٹ سروس بک کرنے کی صلاح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئر عربیہ، فلائی دبئی، قطر ایئرویز وغیرہ پروازیں دستیاب ہیں۔