برطانوی حکومت نے پارلیمان کو پانچ ہفتوں کے لیے معطل کر نے کا اعلان کیا ہے۔ 15اکتوبر کو انتخابات کرانے کے لیے رائے شماری کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے 31 اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان کے اس فیصلے کی برطانیہ میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم جانسن ایوان زیریں میں پندرہ اکتوبر کو نئے انتخابات کرانے کے لیے رائے شماری کرائیں گے۔
اس مقصد کے لیے حکومت کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ اس کارروائی کے بعد پارلیمان آئندہ ماہ کے وسط تک معطل رہے گی۔
ادھربرطانوی وزیراعظم نے ڈبلن میں آئرلینڈکےہم منصب لیووارڈکرسے ملاقات کی ہےجس میں بریگزٹ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے دارالامراء میں منظورشدہ ایک بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت کسی ڈیل کے بغیر31اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدگی سے برطانوی وزیراعظم کو روک دیاگیاہے۔
اس ایوان کے حکومت کی مخالفت کے باوجود گزشتہ ہفتے اس بل کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ بورس جانسن ڈیل کے ساتھ یا اس کے بغیر31اکتوبر تک یورپی یونین سے نکلنے کا عزم ظاہرکرچکے ہیں۔