ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: برطانوی وزیر خارجہ نے کہا، یہ جنگ پوتن کے اختتام کا آغاز ہو سکتی ہے - sanction on russia

برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ ہم یوکرین کی طرف سے مضبوط مزاحمت دیکھ رہے ہیں اور برطانیہ انہیں ہتھیاروں کی فراہمی اور فنڈنگ ​​جاری رکھے گا، اور یوکرین پر روسی فوجی حملہ صدر ولادیمیر پوتن کے لیے اختتام کی شروعات ہو سکتا ہے۔Russia Ukraine War

British Foreign Secretary
برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 10:31 PM IST

برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے اتوار کو کہا کہ یوکرین پر روسی فوجی حملہ صدر ولادیمیر پوتن کے لیے اختتام کی شروعات ہو سکتا ہے۔Russia Ukraine War

ٹرس نے اسکائی نیوز پر ٹریور فلپس کے پروگرام کو بتایاکہ "ہم یوکرین کی طرف سے مضبوط مزاحمت دیکھ رہے ہیں اور برطانیہ انہیں ہتھیاروں کی فراہمی اور فنڈنگ ​​جاری رکھے گا۔"

انھوں نے کہا کہ مغربی پابندیوں سے روسی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے انھیں یقین ہے کہ پوتن ایک بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔Sanction on Russia

انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ جنگ کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ یہ تنازع بہت خونی ہو سکتا ہے۔

جب برطانیہ کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو محترمہ ٹرس نے کہا کہ انہوں نے اولیگارچز (لوگوں کے وہ گروہ جو ملک کو کنٹرول کرتے ہیں) کی ایک فہرست تیار کی ہے اور تجویز دی ہے کہ ان کے خلاف پابندیوں کا ایک تفصیلی پروگرام بنایا جائے۔

برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس نے یہ بھی کہا’’ اس فہرست میں سو سے زیادہ روسی ارب پتی ہیں ۔ یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ کے رہنماؤں نے ہفتے کے روز روس پر پابندیاں عائد کرنے کا عہد کیا ہے، جو روس کو بین الاقوامی مالیاتی نظام اور ہماری معیشتوں سے الگ تھلگ کر دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ سے برطانیہ کو بہت زیادہ معاشی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ابھی پوتن کے خلاف نہیں کھڑے ہوئے تو برطانوی عوام جانتے ہیں کہ ہمارے لیے کیا قیمت چکانی ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.