ETV Bharat / international

برطانوی ملکہ الزبیتھ کا اولڈی آف دی ایئر ایوارڈ لینے سے انکار

برطانیہ کی 95 سال کی ملکہ الزبیتھ نے عمر رسیدہ افراد کو دیے جانے والا ایوارڈ ’اولڈی آف دی ایئر‘ لینے سے انکار کر دیا۔ ملکہ برطانیہ نے کہا کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہے جتنی آپ محسوس کرتے ہیں۔

Britain's Queen Elizabeth II
برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 5:37 PM IST

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم نے ’اولڈی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ یہ کہتے ہوئے لینے سے انکار کیا ہے کہ جب آپ محسوس کرتے ہیں، تبھی بوڑھے ہوتے ہیں۔

انگریزی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق 95 سالہ الزبیتھ نے مضبوطی سے، مگر شائستگی سے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔ ملکہ الزبیتھ کو یہ ایورڈ بزرگوں کی عوامی زندگی میں ان کے تعاون کے لیے منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں دیا جانا تھا، انہوں نے اس تقریب کے منتظمین کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

اولڈی میگزین کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے خط میں ملکہ الزبیتھ کے ذاتی معاون ٹام لینگ بیکر نے لکھا ’’ملکہ کا خیال ہے کہ آپ تبھی بوڑھے ہو تے ہیں جب آپ اسے محسوس کرتے ہیں۔ ملکہ کا خیال ہے کہ وہ اس زمرے میں نہیں پہنچی ہیں کہ اس ایوارڈ کو قبول کریں۔ امید ہے کہ آپ لوگ اس ایوارڈ کے لیے ایک مستحق امیدوار تلاش کریں گے‘‘۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اولڈی آف دی ایئر کا ایوارڈ ملکہ الزبیتھ سے پانچ سال چھوٹے فرانسیسی امریکی اداکار اور ڈانسر لیسلی کیرون (90) کو دیا گیا ہے۔

دریں اثنا انگلینڈ کے 79 سالہ فٹبالر سر جیوف ہورسٹ کو اولڈی آف بٹ اور 80 سالہ باورچی اور ٹی وی پریزینٹر ڈیلیا اسمتھ کو ٹرلی آؤٹ سٹینڈنگ اولڈی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.