ETV Bharat / international

برطانیہ کا بھارت سے اضافی پروازوں کی منظوری سے انکار - additional flights from india

چار ایئرلائنز نے بھارت سے آٹھ اضافی پروازیں چلانے کی برطانیہ انتظامیہ سے درخواست کی تھی کیونکہ نئے قواعد نافذ ہونے سے قبل ہی مسافر بھارت سے واپس آنا چاہتے ہیں۔ فی الحال بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہفتے میں 30 پروازیں چل رہی ہیں۔

flights from india
flights from india
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 3:26 PM IST

جمعہ سے برطانیہ کے ذریعہ کووڈ 19 کے باعث بھارت کو 'ریڈ لسٹ' میں شامل کرنے سے قبل برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ نے ملک سے اضافی پروازوں کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس فہرست کے تحت برطانوی یا آئرلینڈ کے باشندوں کے علاوہ سب کے ملک میں داخلے پر پابندی ہے۔

بی بی سی نے جمعرات کے روز خبر دی کہ ایئر لائنز کی جانب سے اضافی پروازوں کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے کیونکہ پاسپورٹ چیک کے دوران لمبی قطاروں کا خطرہ ہوتا ہے۔

چار ایئرلائنز نے بھارت سے اضافی آٹھ پروازیں چلانے کی درخواست کی تھی کیونکہ نئے قواعد نافذ ہونے سے قبل ہی مسافر واپس جانا چاہتے ہیں۔ فی الحال بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہفتے میں 30 پروازیں چل رہی ہیں۔

ہوائی اڈے کی جانب سے یہ کہا گیا کہ وہ مزید مسافروں کو سفر کی اجازت دے کر سرحد پر موجودہ دباؤ کو مزید بڑھانا نہیں چاہتا ہے۔

ریڈ لسٹ کو ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس کی وجہ سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو 26 اپریل کو اپنا بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنا پڑا ہے۔

جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے سے یہ فہرست موثر ہوگی۔ برطانوی اور آئرلینڈ کے پاسپورٹ رکھنے والوں اور برطانیہ میں رہائش کا حق رکھنے والوں کو اجازت ہوگی لیکن انہیں 10 دن تک ہوٹل میں علیحدہ رہنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.