ETV Bharat / international

Britain Embassy in Ukraine: روس کی جانب سے حملہ کا خطرہ، برطانوی سفارتی عملہ کا یوکرین سے انخلا

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 9:36 AM IST

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارتکاروں کو کوئی خاص خطرہ نہیں ہے پھر بھی کیف میں تعینات عملے میں سے نصف کو واپس بلایا جارہا ہے۔ Britain started withdrawing staff from its embassy in Ukraine

برطانوی سفارتی عملہ کا یوکرین سے انخلا
برطانوی سفارتی عملہ کا یوکرین سے انخلا

برطانیہ نے روس کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر یوکرین سے اپنے سفارتی عملے کا انخلا شروع کردیا ہے۔ Britain started withdrawing staff from its embassy in Ukraine

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارتکاروں کو کوئی خاص خطرہ نہیں ہے پھر بھی کیف میں تعینات عملے میں سے نصف کو واپس بلایا جارہا ہے۔ Britain started withdrawing staff from its embassy in Ukraine

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کے رشتے داروں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ روس کسی بھی وقت چڑھائی کر سکتا ہے۔

ادھر روس نے یوکرین میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کا امکان رد کیا ہے تاہم اس کی سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فوجی پہنچ چکے ہیں۔Russia has denied plans for military action

یوکرین میں یورپی یونین کا عملہ بدستور موجود رہے گا، یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ وہ اس کشیدگی پر ڈرامائی ردعمل نہیں دیں گے۔

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے رکن ممالک بشمول ڈنمارک ، اسپین، بلغاریہ اور نیدرلینڈز نے مشرقی یوروپ میں جنگی طیاروں بحری جہازوں کی تعیناتی شروع کردی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق روس کی یوکرین کے ساتھ ملحق سرحد پر ایک لاکھ کے قریب روسی فوجی موجود ہیں جس پر ناٹو کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوروپ میں نیا تنازع جنم لے سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.