وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو کہا 'وزیر اعظم نے آج شام یوروپی یونین کے صدر وان ڈیر لیون سے بات کی۔ انہوں نے یوروپی یونین کے ذریعہ ویکسین کی برآمدات پر دباؤ کے حوالہ سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔'
'یوروپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبرووسکی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ کورونا وائرس ویکسین اورکچھ مصنوعات کی برآمدات کے لیے اجازت کی ضرورت ہوگی، یوروپی یونین نے ویکسین کی برآمدات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'
ویکسین تیار کرنے والی ایسٹرا زینیکا کمپنی نے ویکسین کی تیار ی پر پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی فراہمی میں تاخیر کا اعلان کیا۔ لیکن برطانیہ نے ویکسین کی فراہمی کے لئے اپنے عہد کا اظہار کیا ہے۔
ادھربرطانیہ کے ذرائع ابلاغ نے بروسیلز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوروپی یونین نے شمالی آئرلینڈ کے بارے میں اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے اور اسے ویکسین ایکسپورٹ اتھارٹی کی ضرورت سے مستثنیٰ کرے گا۔