ETV Bharat / international

کیپٹل ہل تشدد کے لیے جانسن نے ٹرمپ کی مذمت کی - جمہوریت مضبوط ہوئی

بورس جانسن نےامریکہ میں پرامن اور منظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی اپیل کی۔ انہوں نے جو بائیڈن کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

کیپٹل ہل تشددکےلیےجانسن نے ٹرمپ کی مذمت کی

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 12:46 PM IST

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کیپٹل ہل میں رونما ہوئے پرتشدد واقعہ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی اور کہا ہے کہ امریکی صدارتی عہدے کے انتخابات پرشک وشبہات پیدا کرنا اور حامیوں کو کیپٹل ہل میں پرتشدد واقعات کے لئے اکسانا مکمل طور پر غلط ہے اور میں ان کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے سے قبل کیپیٹل ہل عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے برپا کئے گئے تشدد میں چار افراد کی موت ہوئی ہے۔

جانسن نے جمعرات کے روز کیپیٹل ہل واقعے کی مذمت کی اور پرامن اور منظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی اپیل کی ۔ انہوں نے جو بائیڈن کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.