یوکرین پارلیمنٹ نے بتایا کہ بیلاروسی فوج ملک کے شمال میں یوکرین میں داخل ہوگئی ہے۔ اس اطلاع کی تصدیق شمالی علاقائی دفاعی افواج (یو این آئی ایل اے ڈی) کے ترجمان وٹالی کیریلوف نے دی۔ Belarusian Soldiers Entered Chernihiv
یہ خبر بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی اس بات کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بیلاروس کا یوکرین میں روس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیلاروس پر زور دیا تھا کہ وہ جنگ سے دور رہے کیونکہ روسی فوج 'آپ کی سرزمین' سے راکٹ داغ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'آپ کے علاقے سے ہمارے بچے مارے جا رہے ہیں، ہمارے گھر تباہ ہو رہے ہیں، وہ ہر اس چیز کو اڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جو دہائیوں سے بنی ہے۔