ETV Bharat / international

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بدستور جاری - war continued between azerbaijan and armenia

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ دنیا بھر میں اس کی چرچا ہو رہی ہے کہ کہیں یہ جنگ کسی بڑی جنگ کی بھیانک تصویر نہ بن جائے۔

سفد
فدس
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 1:57 AM IST

آذربائیجان کے خطے ناگورنو قرہباخ سے متعلق تنازع کے دوران آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بدستور جاری ہے۔

ویڈیو

اس جنگ کے دوران آذربائیجان کے شہر تارڑ میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے اور شگاف کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق اس لڑائی میں کم از کم ایک شہری کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

وزارت نے آرمینیائی افواج کے ٹھکانوں کی تباہی کے بھی فوٹیج جاری کی ہے، جسے آذربائیجان کی افواج نے تباہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کے روز آذربائیجان کے اندر واقع ناگورنو قرہباخ خطے سے متعلق دونوں ممالک کے مابین جنگ کا آغاز ہوا تھا۔

اس کے بعد سے لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آرمینیا اور آزربائیجان کی فوجیں مسلسل حملوں کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتی آرہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.