ETV Bharat / international

Australia to Reopen Borders: آسٹریلیا نے 21 فروری سے بین الاقوامی سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے 21 فروری سے بین الاقوامی سرحد کھولنے Australia to Reopen Borders کا اعلان کیا ہے۔

Prime Minister of Australia Scott Morrison
آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن
author img

By

Published : Feb 7, 2022, 11:00 PM IST

آسٹریلیا 21 فروری کو سیاحوں کے لیے بین الاقوامی سرحد کھول Australia to Reopen Borders دے گا، تاہم صرف ان لوگوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پیر کو یہ اعلان کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا، “میں جانتا ہوں کہ سیاحت کی صنعت اس کا انتظار کر رہی ہوگی۔ انہیں (سیاحت کی صنعت) کو اگلے دو ہفتوں میں آسٹریلیا میں بین الاقوامی سیاحوں کا استقبال کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 21 فروری سے آسٹریلیا آنے والے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Australian PM on Covid Booster: کووڈ بوسٹر لگوانا اب کافی ضروری ہوگیا ہے

موریسن نے گزشتہ سال اکتوبر میں کہا تھا کہ غیر ملکی شہریوں کے لیے آسٹریلیا کی سرحدیں 2022 میں کھول دی جائیں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیاحوں کو تقریباً دو سال بعد آسٹریلیا آنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ آسٹریلیا کی سرحدیں مارچ 2020 سے عالمی وبا کی وجہ سے زیادہ تر غیر ملکیوں کے لیے بند ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.