ETV Bharat / international

آسٹریلیا آکسیجن، وینٹیلیٹر اور پی پی ای کٹ بھارت بھیجے گا

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 4:48 PM IST

وفاقی حکومت نے فوری امدادی پیکیج کے تحت آکسیجن، وینٹیلیٹرز اور ذاتی حفاظتی سامان بھارت بھیجنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ اس کا اعلان منگل کو ہونا ہے۔

australia
australia

آسٹریلیا آکسیجن، وینٹیلیٹر اور حفاظتی ساز وسامان (پی پی ای کٹ) کو فوری امداد کے طور پر بھارت بھیجے گا۔ کیونکہ کووڈ 19 کے معاملے میں اضافے سے بھارت کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مذکورہ باتیں پیر کے روز آسٹریلیا کے وزیر صحت گریگ ہنٹ نے کہی۔

آسٹریلیائی نشریاتی کارپوریشن نیوز چینل نے ہنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت غور کر رہی ہے کہ وہ مدد کے لیے کیا بھیج سکتی ہے۔

وفاقی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے کہا کہ ''بھارت واقعی آکسیجن کے مسئلے سے جدوجہد کر رہا ہے۔ ہم نیشنل میڈیکل اسٹور سے مدد کر سکتے ہیں لیکن وہ بنیادی طور پر آکسیجن کی فراہمی کے سلسلے میں مدد کے خواہاں ہیں۔ ہم خاص طور پر اس معاملے میں ریاستوں کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔''

خبر کے مطابق، وفاقی حکومت نے فوری امدادی پیکیج کے تحت آکسیجن، وینٹیلیٹرز اور ذاتی حفاظتی سامان بھارت بھیجنے کی بھی تصدیق کردی ہے، جس کا اعلان منگل کو ہونا ہے۔

اگرچہ آسٹریلیا ویکسین نہیں بھیجے گا۔ ہنٹ نے کہا کہ 'ہم اس محاذ پر مضبوط پوزیشن میں ہیں کیونکہ اس وقت ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اب بھی اسٹاک رکھیں گے۔ لیکن اگر ممکن ہو تو بطور امداد انہیں عطیہ کیا جائے گا۔

منگل کو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں بھارت کو کسی بھی طرح کی امداد دینے اور آسٹریلیا میں انفیکشن پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اضافی اقدامات اٹھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.