ETV Bharat / international

آسٹریلیا میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیلنے کے سبب لاک ڈاؤن نافذ - ای ٹی وی بھارت اردو

آسٹریلیا کے حکام نے بعض علاقوں میں تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے اور لوگوں کے غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

lockdown amid Delta virus outbreak
lockdown amid Delta virus outbreak
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 8:21 PM IST

آسٹریلیا میں کووڈ۔ 19 کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلنے کے سبب آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیل کیا ہے اور کئی شہروں کو اس نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام نے سڈنی سمیت بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کر کے پابندی مزید سخت کر دی ہیں۔

صرف سڈنی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 150 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پرتھ، برسبین، کوئنزلینڈ، میلبورن میں کیسز سامنے آئے ہیں۔

آسٹریلوی حکام نے بعض علاقوں میں تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کر کے پابندیاں سخت کر دی ہیں اور لوگوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیائی وزیر اعظم کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی

گزشتہ کئی ماہ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں حالانکہ ویکسینیشن عمل تیزی سے جاری ہے اور وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.