آسٹریلیا کے جنوبی آسٹریلیائی صوبہ میں کورونا وائرس انفیکشن کے ایک بار پھر سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
محکمۂ صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک میں پیر کی سہ پہر تک 111 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 32،017 ہوگئی ہے۔
حکام نے منگل کی صبح جنوبی آسٹریلیا میں پانچ نئے کیس درج ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد جنوبی آسٹریلیائی حکومت نے منگل کی شام سے ہی صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے چیف اسٹیون مارشل نے کہا کہ "ہم ان پابندیوں کے نفاذ کے خلاف ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس اسے روکنے کا ایک موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسے نافذ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی آسٹریلیا میں شام 6 بجے لاک ڈاؤن کی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
(یو این آئی)
آسٹریلیا میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ - Australia extends Covid-19 lockdown in Victoria state
جنوبی آسٹریلیا میں شام 6 بجے لاک ڈاؤن کی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔