شمالی مقدونیہ کے شمال مغربی شہر ٹٹووا میں واقع ایک کووڈ۔ 19 اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے 30 فائر بریگیڈ کے اہلکاروں اور سات گاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:دہلی کے روہنگیا کیمپ میں شدید آتشزدگی
وہیں وزیر صحت وینکو فلپس نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کو بہتر علاج کے لیے ملک کی راجدھانی اسکوپیہ بھیجا گیا ہے۔
یو این آئی