ETV Bharat / international

نیدرلینڈ میں پولیس نے 400 مظاہرین کو حراست میں لیا

نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے تناظر میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریباً 400 لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

anti lockdown protesters clash with police
نیدرلینڈ میں پولیس نے 400 مظاہرین کو حراست میں لیا
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 12:52 PM IST

نیدرلینڈ کے شہر ہیگ کی پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہیگ شہر کے دی مالی ولڈ میدان کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ تقریباً چار سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے بیشتر کو رہا کر دیا گیا ہے۔‘

اس سے قبل حکام نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر روک لگا دی تھی۔ لیکن میئر جوہان ریمس نے بعد میں ایک چھوٹے سے مظاہرے کی اجازت دے دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شروع میں دی مالی ولڈ میدان میں پر امن طور پر مظاہرہ ہوا۔ لیکن بعد میں فٹ بال کے شرکاء نے پولیس کے ساتھ لڑائی شروع کر دی۔ انہوں نے پولیس پر پتھراؤ اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ مظاہرین کو کھدیڑنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

نیدرلینڈ کے عوامی صحت اور ماحولیات انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، ملک میں اب تک 49500 سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ سے 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.