ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: برطانیہ نے خبردار کیا، یوکرین کی مدد کرنے سے پولینڈ پر خطرہ بڑھ جائے گا - یوکرین کی مدد کرنے والے ممالک

برطانیہ کے دفاعی سکریٹری بین والیس نے پولینڈ کو وارننگ دی کہ یوکرین میں جنگی طیارہ بھیجنے کا عمل انہیں روس سے راست طور پر لڑائی میں جھونک سکتا ہے لیکن ان کی پسند پر غور کرنا میرا کام نہیں ہے۔ ہاں ناٹو کے رکن کے طور پر میں یہ کہوں گا کہ میں پولینڈ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

Aiding Ukraine will increase the threat to Poland says UK
یوکرین کی مدد کرنے سے پولینڈ پر خطرہ بڑھ جائے گا
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 10:13 PM IST

اسکائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بولتے ہوئے والیس نے کہا کہ اگر وہ ایسا کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ یوکرین کی مدد کے لیے جیٹ طیاروں کی سپلائی میں پولینڈ کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’’پولینڈ یہ جانتا ہے کہ وہ جس متبادل کا انتخاب کر رہا ہے وہ نہ صرف براہ راست یوکرین کی مدد کرے گا، بلکہ یہ عمل انہیں روس یا بیلاروس جیسے ملکوں سے براہ راست جنگ میں جھونک دے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ انہیں اسے الگ طریقے سے دیکھنا ہوگا۔ یہ پولینڈ کے صدر اور وزیر دفاع کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ان کی پسند پر غور کرنا میرا کام نہیں ہے، لیکن ناٹو کے ایک ساتھ رکن کے طور پر میں یہ کہوں گا کہ میں پولینڈ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: ظلم کرنے والوں کو نہ فراموش کریں گے اور نہ ہی معاف، یوکرینی صدر زیلنسکی

وہیں امریکہ نے پولینڈ میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے دو یونٹ تعینات کر دیے ہیں۔ امریکی یوروپی کمان کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے دو یونٹ پولینڈ میں تعینات کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکریٹری دفاع کی ہدایت پر اور ہمارے پولش اتحادیوں کی دعوت پر امریکی یوروپی کمانڈ کے کمانڈر جنرل وولٹرز نے امریکی فوج کو دو پیٹریاٹ یونٹ پولینڈ بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک دور اندیشانہ فوجی حفاظتی اقدام ہے، جو آرٹیکل 5 سے ہماری وابستگی کو واضح کرتا ہے اور کسی بھی طرح سے کسی جارحانہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.