بلجیئم میں کروناوائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 705 ہوگئی ہے۔
ملک میں کرونا وائرس سے متعلق مرکز نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 برس کا لڑکا بھی تھا۔
ملک میں اب تک کرونا کے مجموعی طور سے 12,775 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 876 معاملے گزشتہ 24 گھنٹوں میں درج کئے گئے ہیں۔
ملک میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر افسران نے گزشتہ ہفتے لاک ڈاؤن کی مدت ایک دو ہفتہ کی توسیع کی امکانات کے ساتھ 19 اپریل تک بڑھادی تھی۔
واضح رہے کہ فی الحال دنیا بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار ہے۔ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اس دوران ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔