ETV Bharat / international

کورونا کو شکست دینے والا 101 سالہ معمر شخص گھرلوٹا - A 101 year old British man has returned home

بزرگ کا انگلینڈ کے ریڈڈچ کے الیگزینڈرا اسپتال میں دو ہفتے کورونا وائرس کا علاج کیا گیا، جہاں صحتیابی کے بعد انہیں ریلیز کر دیا گیا، 101 سالہ بزرگ نے ہسپانیوی فلو کو بھی دیکھا تھا جس سے دنیا کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی۔

A 101 year old
A 101 year old
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 2:12 PM IST

101 سالہ کورونا متاثرہ برطانوی بزرگ جس نے 1919 میں ہسپانیوی فلو دیکھا تھا، اسپتال سے صحتیابی کے بعد اپنے گھر لوٹ گئے۔

101 سالہ کورونا متاثرہ برطانوی بزرگ صحتیاب

ورسٹر شائر ایکیوٹ ہاسپٹلز نیشنل ہیلتھ سروس ٹرسٹ کے مطابق اس بزرگ نے انگلینڈ کے ریڈڈچ کے الیگزینڈرا اسپتال میں دو ہفتے کورونا وائرس سے لڑنے میں گزارنے کے بعد صحتیاب ہوئے۔ بی بی سی نے اس شخص کی شناخت کیتھ واٹسن کے نام سے کی ہے جبکہ اسپتال نے صرف مریض کا پہلا نام ہی جاری کیا ہے۔

اسپتال نے ایک پوسٹ میں واٹسن کی اسپتال اسٹاف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ''گذشتہ دو ہفتوں سے کیتھ کی دیکھ بھال کے لئے الیگزینڈرا اسپتال کے وارڈ 12 میں سب نے اچھی دیکھ بھال کی گئی۔''

ماہرین صحت اور سرکاری عہدیداروں نے طویل عرصے سے بزرگوں کو وائرس کے شکار کا انتباہ کیا ہے اور واٹسن جیسے صد سالہ کو اس سے زیادہ خطرہ بتایا ہے۔

ویسٹرشائر ایکیوٹ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو میتھیو ہاپکنز نے کہا کہ ''ہمیں خوشی ہے کہ کیتھ کو بحفاظت اسپتال سے ریلیز کیا گیا۔ یہ ہمارے اسٹاف کے لئے ایک بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے جو ہمارے مریضوں کی بہترین نگہداشت فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔''

بی بی سی کی خبر کے مطابق 101 سالہ بزرگ گرنے کے بعد علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے لیکن بخار ہونے کے بعد کوویڈ 19 کی انکی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

واضح ہو کہ 101 سالہ بزرگ واٹسن کی پیدائش 1919 میں ہوئی تھی جب ہسپانوی فلو نے 50 کروڑ افراد کو متاثر کیا تھا۔ اس ہسپانوی فلو کا شکار دنیا کی ایک تہائی آبادی ہوئی تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.