ETV Bharat / international

برطانیہ میں کورونا کے مزید 900 کیسز - 900 new cases of Corona in the UK

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس کے مزید 900 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 36 افراد کی موت کی اطلاعات ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کے مزید 900 کیسز
برطانیہ میں کورونا کے مزید 900 کیسز
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 11:05 AM IST

برطانیہ میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اس وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 سے زائد ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے متجاوز کر چکی ہے جبکہ اس جان لیوا وائرس کے باعث ہلاکتیں پانچ لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 'اب ہم بحالی کی طرف جائیں گے، صحت کے نظام میں بہتری لائیں گے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم نے نئی سڑکوں، اسکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں برطانیہ پانچویں مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.