روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7639 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جو اس سے ایک روز قبل 7795 سے کچھ کم ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 4855128 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 83 علاقوں میں اس مدت میں اس وبا کے 7639 نئے معاملے سامنے آئے، جن میں سے 1023 (13.4 فیصد) ایسے معاملے ہیں جن میں علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ ملک میں انفیکشن کی شرح میں 0.16 کا اضافہ ہوا ہے۔
ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2114 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ روز کے 2432 معاملوں سے کم ہیں۔ راجدھانی کے بعد سینٹ پیٹرس برگ میں 715 اور ماسکو علاقے میں 600 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
سینٹر نے بتایا کہ کورونا انفیکشن سے اس مدت میں 351 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس سے ایک روز قبل 360 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ ملک میں جب سے کورونا کا قہر شروع ہوا تب سے لے کر اب تک 112246 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وبا سے اس مدت کے دوران 7788 لوگوں نے اسے شکست دی ہے اور ابھی تک اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4472338 تک پہنچ گئی ہے۔