جرمنی میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون میں نرمی دیئے جانے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 583 لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تو وہیں 33 مریضوں کی موت کی بھی رپورٹ ہے۔
وزارت صحت سے منسلک رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے اتوار کو متاثرین کے نئے معاملات کی معلومات دی۔ اس سے ایک دن قبل سنیچر کو620 متاثرین اور 57 لوگوں کی موت کے معاملے بڑھے تھے۔
جرمنی میں کورونا کی وبا کی شروعات سے اب تک مجموعی تعداد 1,74,355 ہوگئی ہے جبکہ 7914 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 1,53,000سے زائد لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔