مشرقی رومانیہ میں ہفتہ کو 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رومانیہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ارتھ فزکس نے اس کی اطلاع دی۔
مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر چار منٹ پر جھٹکے محسوس کیے گئے اور زلزلے کا مرکز زمین سے 23 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔