ETV Bharat / international

فرانس میں کورونا کے 47،637 نئے کیسز - حکومت نے ملک بھر میں دوسرا لاک ڈاؤن نافذ

کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ملک بھر میں دوسرا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

corona
corona
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:07 PM IST

فرانس میں دوسرے لاک ڈاؤن کے آغاز سے قبل جمعرات کی شام کو عالمی وبا کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 47،637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

فرانس کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور ان نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10.28 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 235 کورونا مریضوں کی ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 36،020 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 21،183 کورونا مریض ہیں جن میں سے 3156 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لئے حکومت ملک بھر میں دوسرا لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر مجبور ہے جسے جمعہ سے لاگو کیا جائے گا۔

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے بدھ کی شام اس کا اعلان قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ’’دوسرے لاک ڈاؤن میں صرف گھر سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ طبی معائنہ کے لئے کام پر جانے کے لئے بھی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس دوران صرف خریداری کرنے کے لئے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.