فرانس کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ اسی مدت کے دوران فرانس میں کوڈ 19 سے 231 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 37،019 ہوگئی۔ اس سے قبل فرانس میں ہفتہ کے روز کورونا کے 35،641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 25 اکتوبر کو ریکارڈ 52،010 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ فرانس میں کورونا کے 24،031 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،جن میں سے 3578 کی حالت تشویشناک ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے ملک میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ لوگوں کو اب گھر سے باہر جانے کی اجازت صرف کام کی جگہ ، صحت کی ہنگامی صورتحال اور ضروری کاموں کے لئے جا نے کی اجازت ہے۔ فرانس میں بار ، کیفے ، جم اور ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔
فرانسیسی حکومت کو امید ہے کہ ایک ماہ کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے یومیہ ں سامنے آنے والے کورونا کے نئے کیسز پانچ ہزار تک محدود ہوسکتے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار نئے کیسز
فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46،290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 14،58،999 ہوگئی ہے۔