نیوزی لینڈ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تینوں متاثرین کو آئسولیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ ملک کے وزارت صحت نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
وزارت نے بتایا کہ آسٹریلیا، رومانیہ اوربرطانیہ سے آئے تین لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ نیوزی لینڈ میں ان نئے معاملوں کی تصدیق کےبعد سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طورسے اب تک 1643 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں اب تک 1,169,062 لوگوں کی کورونا سے متاثر ہونے کی جانچ کی گئی ہے۔ وزارت نے لوگوں سے سردی، زکام جیسی علامات آنے پر گھر پر ہی رہنے اور کورونا کی جانچ کرانے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ دنیا میں واحد ملک ہے جہاں کورونا کے سلسلے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔