ETV Bharat / international

روس کی یورپی یونین کے سفارتکاروں کے خلاف کارروائی - روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نوولنی

روس نے یورپی یونین کے 3 سفارتکاروں کو بے دخل کر دیا ہے۔ تینوں سفارتکاروں کو الیکسی نوولنی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حمایت اور شرکت کرنے پر بےدخل کیا گیا ہے۔

3 EU diplomats expelled from Russia
روس سے یوروپی یونین کے 3 سفارتکار بے دخل
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 12:56 PM IST

جرمنی، پولینڈ اور سوئیڈن کے سفارتکاروں پر پوتن مخالف الیکسی نوولنی کی رہائی کے حق میں نکالی گئی ریلیوں میں شرکت کا الزام لگایا گیا ہے۔

روس کے اس فیصلہ پر یورپی یونین کی جانب سے اظہار مذمت کی گئی ہے۔ مغربی ممالک نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوولنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوولنی 5 ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے تب ہی انہیں ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.