لاک ڈاون کی وجہ سے بین الاقوامی اور بین ریاستی سفر معطل ہے۔ جس کے بعد سے کئی مسافرین اور دیگر لوگ جہاں ہے وہیں رک گئے ہیں۔
اس دوران برطانوی حکومت نے دو ہزار پھنسے ہوئے برطانوی مسافروں کو بھارت سے وطن واپس لانے کے لئے مزید چارٹر چار پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے 263 افراد خاص طور پر برطانوی پنجاب کے امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خصوصی پرواز میں اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ ہوئے۔
اسپیشل سکریٹری کے بی ایس سدھو نے اس کی اطلاع دی ہے۔ جو ریاست بھر میں کورونا وائرس کے معاملات کی نگرانی کے انچارج ہیں۔
برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیاء اور دولت مشترکہ لارڈ (طارق) احمد نے کہا ہے کہ 'ہمارے چارٹر پروگرام میں پہلے ہی سے اس طرح کا پروگرام ہے'۔