ETV Bharat / international

جرمنی میں کورونا کے 262 نئے کیسز کی تصدیق

یورپی ملک جرمنی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 262 نئے کیسز کی تصدیق کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک 93761تک پہنچ گئی ہے۔

جرمنی میں کورونا کے 262 نئے کیسز کی تصدیق
جرمنی میں کورونا کے 262 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 2:58 PM IST

جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 262 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 193،761 تک پہنچ گئی ہے۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی۔

انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید چار مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 8،961 ہوگئی۔ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے لے کر ابھی تک 178،100 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل ہی ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 256 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور اس مہلک بیماری سے تین مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

جرمنی میں کووڈ 19 کے کیسز میں باوریا 48،344 کیسز کےساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کے بعد نور ڈرائن ویسٹ فالن میں42،869 ، بادن ورسٹمبرگ میں کورونا کے 35،530 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک کے دارالحکومت برلن میں اب تک 8،176 کیسز سامنے آئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پورے عالم میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے، اس وبائی مرض سے اب تک پانچ لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

امریکہ میں 26لاکھ برازیل میں 13لاکھ روس میں 6لاکھ جبکہ بھارت میں ساڑھے پانچ لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.