ترکی میں دہشت گرد تنظیم تصور کی جانے والی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے مبینہ وابستہ ہونے کے معاملے میں پولیس نے استنبول میں 21 افراد کو گرفتار کیا۔
اناڈولو ایجنسی نے ہفتہ کے روز سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے شروع کی جانے والی تحقیقات کے دوران پولیس نے استنبول اور دیار باقر شہروں میں ایک 28 گھروں پر چھاپے مارے۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں صدارتی محل کے نزدیک دھماکہ، 6 افراد زخمی
سنہ 1980 کی دہائی سے ہی ترکی میں کرد خودمختاری کی مانگ کرنے والے کرد، سیاسی گروہ پی کے کے اور حکومت کے مابین لڑائی جاری ہے۔ پی کے کے اور ترک حکومت نے 2013 میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کئے ، لیکن یہ صرف دو سال بعد ہی ٹوٹ گیا، کیوںکہ پی کے کے دہشت گردوں نے کئی دہشت گرد حملوں کو انجام دیا۔
یو این آئی