یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس نے بدھ کو کہا کہ روس کے جاری حملے میں 2,000 شہری ہلاک ہوچکے ہیں، جس میں فوجیوں کو شمار نہیں کیا گیا ہے۔" Russia Ukraine War
منگل کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے جاری کردہ اعداد و شمار سے مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ civilians killed in Russia's invasion
اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین میں 500 کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں کم از کم 136 شہری ہلاک اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔
روس نے یوکرین پر اپنے حملے کو اس وقت کافی تیز کرتا جارہا ہے جیسے جیسے وہ دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ رہا ہے اور ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں بھی اہم عمارتوں کو تباہ کر رہا ہے۔ بدھ کے روز خارکیف میں سٹی کونسل سمیت کئی رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Russia Attacks Ukraine: روس کا مقصد ہمیں مٹانا ہے، یوکرینی صدر
یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں شہر میں نمایاں تباہی دکھائی گئی ہے۔ خارکیف کے علاقائی پولیس ڈیپارٹمنٹ اور خارکیف نیشنل یونیورسٹی پر بدھ کی صبح حملہ ہوا۔
-
⚡️Russian missiles hit central Kharkiv, damaging several residential and government buildings, including the city council.
— The Kyiv Independent (@KyivIndependent) March 2, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Video by State Emergency Service of Ukraine pic.twitter.com/AyGk3nBqFH
">⚡️Russian missiles hit central Kharkiv, damaging several residential and government buildings, including the city council.
— The Kyiv Independent (@KyivIndependent) March 2, 2022
Video by State Emergency Service of Ukraine pic.twitter.com/AyGk3nBqFH⚡️Russian missiles hit central Kharkiv, damaging several residential and government buildings, including the city council.
— The Kyiv Independent (@KyivIndependent) March 2, 2022
Video by State Emergency Service of Ukraine pic.twitter.com/AyGk3nBqFH
اس سے قبل یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو کے حملے کے دوران تقریباً 6000 روسی مارے گئے ہیں اور کریملن کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بموں اور فضائی حملوں سے یوکرین کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکے گا۔
وہیں روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بدھ کو اطلاع دی کہ روس کے مسلح دستوں نے خصوصی مہم کے دوران یوکرین کے 1502 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔