ETV Bharat / international

فرانس میں ایک دن میں کورونا کے 18،129 نئے کیسز - new cases of corona

وزیر صحت اولیور ویرن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ 'صحت کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ فرانس میں ہر دنزیادہ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں'۔

18,129 new cases of corona in one day in france
فرانس میں ایک دن میں کورونا کے 18،129 نئے کیسز
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 1:14 PM IST

فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس (کوڈ 19) کے مزید 18،129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پبلک ہیلتھ ایجنسی کے یومیہ کے اعدادوشمار کے مطابق مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے 18،129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین تعداد بڑھ کر 6،71،638 ہوگئی ہے۔ خیال رہے بدھ کے روز 18،746 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

اسی مدت کے دوران 76 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 32،521 ہوگئی ہے۔ کووڈ 19 کے علاج کے لئے اب بھی 7،624 افراد ملک کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ان میں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں داخل مریض بھی شامل ہیں۔

وزیر صحت اولیور ویرن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ 'صحت کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ فرانس میں ہر دنزیادہ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ اب قومی سطح پر ایک لاکھ میں 116 افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

ویرن نے کہا کہ ملک کے چار بڑے شہروں للی، گرینوبل، لیون اور سینٹ ایٹین میں حالات مزید خراب ہوگئےہیں۔

صدر امانوئل میکرون نے ان علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے اور یہ ہفتے کی صبح سے نافذ العمل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.