حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو سامنے آئے متاثرین کے 2458 نئے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 184 سے کم ہو کر 110 ہو گئی ہے ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز باواریا (37،849)، نور ڈرائن ویسٹ فالن (28،971) اور بادن ورٹمبرگ (28،253) میں درج کئے گئے ہیں ۔ برلن میں 5،196 کیسز ہیں ۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں 3500 کا اضافہ درج کیاگیا ہے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 91500 ہو گئی ہے ۔