اب برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے۔
جب کہ 37 لاکھ 96 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فرانس نے آج سے غیر یوروپی یونین ممالک کے لئے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:لبنان: مظاہروں کے دوران 70 بچے زخمی
جب کہ اٹلی میں آج سے کئی خطوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا آغاز ہوگیا۔
خیال رہے دنیا میں مہلک ترین وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ کے بعد یوروپی ممالک ہیں، جہاں وبا کا قہر رکنے کا نام بھی نہیں لے رہا ہے۔ جب کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔